3 اگست 2011 - 19:30

فلسطین کی منتخب حکومت نے غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کی حالیہ بمباری کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی سربراہی والی فلسطین کی منتخب حکومت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ پٹی پر غاصب اسرائيل کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے اور غزہ پٹی اور غرب اردن کے فلسطینیوں کو مسجدالاقصی میں نماز پڑھنے سے روکنے کے صہیونی ریاست کے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فلسطین کی منتخب حکومت نے اسی کے ساتھ ساتھ لبنان میں قائم کیمپوں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ صہیونی ریاست کے جنگي طیاروں نے آج صبح غزپ پٹی پر حملہ کیا تھا جس میں دو چھوٹے فلسطینی بچے زخمی ہوگئے تھے۔.............

/169